ایک شرارت کرتے ہیں M. Rahman Khan August 31, 2016 2 Comments ایک شرارت کرتے ہیں آؤ محبّت کرتے ہیں ہنستی آنکھوں سے کہ دو دریا ہجرت کرتے ہیں کچھ دل ایسے ہیں جن پر ہم بھی حکومت کرتے ہیں کوئی بات تو ہے مجھ میں دشمن بھی عزت کرتے ہیں زندہ رہنا ہے دشوار اچھا تو ہمّت کرتے ہیں ویسے ہوتے نہیں ہیں لوگ جیسی چاہت کرتے ہیں اکثر اپنے آپ سے ہم تیری شِکایت کرتے ہیں
nice
Walah